Pursukoon Neend K Liay Sonay Se Pehlay - Article No. 989

Pursukoon Neend K Liay Sonay Se Pehlay

پر سکون نیند کے لیے سونے سے پہلے ان باتوں پر ضرور عمل کریں - تحریر نمبر 989

تھکان دباؤ وغیرہ ہمارے خون کی گردش کودیگر اعضاء کی جانب رواں کردیتے ہیں کیونکہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان اعضاء پر کافی بوجھ آجاتا ہے۔ یوں ہماری جلدزردی مائل نظرآنے لگتی ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔

پیر 15 اگست 2016

تھکان دباؤ وغیرہ ہمارے خون کی گردش کودیگر اعضاء کی جانب رواں کردیتے ہیں کیونکہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان اعضاء پر کافی بوجھ آجاتا ہے۔ یوں ہماری جلدزردی مائل نظرآنے لگتی ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ جب کہ پرسکون نیند ہمارے مدافعتی عمل کو تیز کردیتی ہے اور دماغ کو پرسکون رکھتی ہے جس سے ہمارادیگر جسمانی نظام بہتر انداز سے کام کرسکتا ہے اور اگر آپ رات کی نیند پوری نہیں لیتے ہیں یاپوری ہونے میں دشواری محسوس کرتے ہیں تو اپنے بستر کارخ کرنے سے پہلے ان باتوں کاضرور خیال رکھیں۔

خود کو ہمیشہ ایک روٹین کا عادی بنائیں۔ سونے سے آدھے گھنٹے پہلے سونے کی تیاری کریں۔ اس دوران کوئی کتاب پڑھیں یوگا ورزش کریں‘ گرم پانی سے نہالیں یا خشوع وخضوع سے نماز پڑھ لیں۔

(جاری ہے)

اس سے آپ کا دماغ پر سکون ہوجائے گا اور آپ کو گہری نیند میں جانے میں معاونت حاصل ہوگی۔ ٹی وہ دیکھتے دیکھتے سوجانے سے انسان مکمل طور پر نہیں سوپاتا کیونکہ آوازیں اور روشنیاں اس کے دماغ کو متحرک رکھتی ہیں جس سے سونے کے باوجود فرد خود کو پرسکون اور تازہ دم محسوس نہیں کرتا۔


کبھی بھی خالی پیٹ سوتنے کے لیے نہ لیٹیں اور نہ ہی کھانے کے فوراََ بعد دونوں ہی طریقے نہایت غلط اور مضرصحت ہیں۔ سونے سے دو گھنٹے پہلے کھانا ضرور کھائیں۔
اگر رات میں نیند نہ آرہی ہو تو کروٹیس بدلنے اور خود کو بے آرام کرنے سے بہتر ہے کچھ دیر چہل قدمی کرلیں اور خود کو پُرسکون رکھیں۔ کیونکہ نیند نہ آنے کی یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کواس وقت نیند کی ضرورت ہی نہ ہو۔
آپ کوئی اچھی کتاب بھی پڑھ سکتے ہیں۔
رات کی بے آرام نیند کی کمی پورا کرنے کے لئے دن میں گہری اور لمبی نیند ہرگز نہیں لیں قلیولہ کرنا بہتر ہوتا ہے دن میں گہری نیند کا مطلب ہے کہ دوبارہ رات کی بے آرام نیند۔ ایسی کیفیت سے بچنے کے لیے دن میں سونے سے گریز کریں۔
اپنے مسئلے اور جھگڑوں کو نمٹا کردماغ پر سکون کرکے سونے کے لئے لیٹیں۔
سونے سے پہلے سخت دماغی کام بالکل نہیں کریں۔ کبھی بھی خالی پیٹ نہ سوئیں اور نہ ہی کھانے کے فوراََ بعد سوئیں دونوں طریقے بہت غلط اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

Browse More Healthart