Saib K Insani Sehat K Liye Faiday - Article No. 1356

Saib K Insani Sehat K Liye Faiday

سیب کے انسانی صحت کےلئے فائدے - تحریر نمبر 1356

چھلکا اُتارے بغیر ایک سیب روزانہ کھانے سے دمہ کے امکانات میں ایک تہائی فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے یہ فرد کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بھی نہایت مفید ہے

بدھ 29 اگست 2018

سیب صحت وتندرستی کے لیے انمول نعمت

چھلکا اُتارے بغیر ایک سیب روزانہ کھانے سے دمہ کے امکانات میں ایک تہائی فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے یہ فرد کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بھی نہایت مفید ہے
سیب اور اس کے جوس میں شامل متعدد صحت بخش غذائی اجزاء ‘اینٹی آکسیڈنٹ ‘وٹامنرلز متعدد بیماریوں کے خلاف موٴثر مزاحمت کرتے اور ان سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔


نسرین شاہین
قدرت نے پھلوں میں وہ تمام ضروری اور اہم اجزاء چھپار کھے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت ضروری اہمیت کے حامل ہیں ۔پھلوں کے استعمال سے انسان کو صحت اور توانائی ملتی ہے جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ پھل کھاتے ہیں وہ اصل میں اپنے آپ کو ہر لحاظ سے تو انار کھنے کے ساتھ ساتھ کچھ دائمی بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں بہت سارے غذائی اور صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی خوب اچھی طرح سے دیکھ بھال کے لیے بھی بہت ضروری ہیں ۔
امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر کے باعث وزن میں اضافہ ،گردے کا ایک خاص ہارمون ”ری نن“کی زیادتی اور انسولین میں مزاحمت (ذیابیطس سے پہلے کا مرحلہ ‘جب جسم ہارمونز کے حوالے سے رسپانس کم دینے لگتا ہے )وغیرہ وغیرہ پیدا ہونے والی عموی صورتحال ہیں ۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سیب کا جوس بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے ۔ماہر ین کا کہنا ہے کہ سیب کے رس میں جو تیز ابی مادہ موجود ہوتا ہے وہ جسم کو بھدا‘فربہی مائل بنانے والے اور شریانوں کو سکیٹر دینے والے ہارمونز کی پیداوار میں کمی لانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔سیب کا رس وزن میں کمی کرتا ہے جس سے خون کے دباؤ میں کمی آتی ہے کہتے ہیں کہ کھانا کھانے کے بعدخون میں شوگر کی کمی ہو نے لگتی ہے ‘جس سے شوگر کی سطح تیزی سے گرنے لگتی ہے اور نیتجتاََدوبارہ شدید بھوک لگنے لگتی ہے ۔
روزانہ 2-4سیب چھ ماہ تک استعمال کرنے سے دل کی شریانوں کو بند کرنے والے کو لیسٹرول LDLکی سطح میں حیرت انگیز کمی واقع ہو جاتی ہے ۔اس لیے امرض قلب میں مبتلا افراد روزانہ تازے سیب اور اپنی غذا میں سیب کے سر کے کااستعمال بھی ضرور کریں ۔
جسم کا اکڑ نا
اکثر دیکھا گیا ہے کہ عمر رسیدگی کا شکا ر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا جسم اس مزمن مرض کی وجہ سے عموماََ اکڑ جاتا ہے یا ان کاکوئی عضو اکڑ ن کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ ماہرین کے مطابق جسم میں کیلشیم ‘میگنیشیم ‘پو ٹا شیم اور وٹامن BاورCکی کمی ہوتی ہے اور یہ تمام غذائی اجزاء سیب میں پائے جاتے ہیں ۔
سیب کے علاوہ سیب کا جوس بھی نہایت مفید ہے ا س میں موجود تیز ابیت معدے کی تیزابیت کو اُبھارتی ہے اور کیلشیم اور میگنیشیم کو جسم میں تیزی سے جذب ہونے میں مدد دیتی ہے ۔استعمال ۔سیب کا رس 2کھانے کے چمچے لے کر ایک گلاس پانی میں مکس کریں اور دن میں تین با ر پئیں یا پھر ایک کپ گرم پانی میں 2کھانے کے چمچے سیب کا رس مکس کرکے کسی سوتی کپڑے کو اس میں بھگوئیں اور پھر اس کپڑے کو سوجے ہوئے مسلز پر رکھ کر اُوپر تو لیہ رکھ دیں یا لپیٹ دیں سو جن ختم ہو جائے گی اور درد بھی جاتا رہے گا ۔

دمہ کا علاج
سانس کا پھولنا ‘مسلسل کھانسنا اور سینہ جکڑا ہوا ہونا ‘یہ دمہ کی علامتیں ہیں اور اس کی وجہ سے سانس کی نالیوں میں جلن اورر حساسیت ہے ۔اس میں زیادتی سرد ہوا ‘انفیکشن ‘کچھ خاص غذائیں ‘موسم کی تبدیلی اور الرجی سے ہو جاتی ہے ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو روزانہ سیب کھاتے ہیں ۔ان میں دمہ کے امکانات ایک تہائی کم ہوجاتے ہیں ۔
ایسی خواتین جنہوں نے حمل کے دوران سیب کا استعمال کیا وہ خود کو دمہ سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں ۔سیب اور اس کا جوس کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں دمہ کے خلاف بہت زیادہ مزاحمت رکھتا ہے ۔اس کی وجہ شاید اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ والے اجزاء ہیں ۔یہ اجزاء قدرتی طور پر بیماری کے خلاف لڑنے والے ہوتے ہیں جن میں جلن کو کم کرنے یا ختم کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے ۔
ایک سو گرام کے سیب میں اور نج کے مقابلے میں 3گنا اور کیلے کے مقابلے میں 8گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ کے اجراء ہوتے ہیں ۔استعمال ۔یاد رکھیں کہ سیب میں اینٹی آکسیڈ نٹ کی سب سے زیادہ بھر مار اس کے چھلکے میں ہوتی ہے لہٰذا ایک سیب روزانہ چھلکا اُتارے بغیر کھائیں تو دمہ کے مرض میں بیحد مفید ثابت ہوتا ہے ۔
ہڈیو ں کی بوسیدگی
اسے طب کی زبان میں آسٹیو پر وسس کہتے ہیں ۔
اس میں ہڈیوں کا حجم کم ہوجاتا ہے ‘جس کی وجہ سے ہڈیاں آسانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں ۔اس بیماری کا تعلق بھی عمر رسیدگی سے ہے ۔سن یا س کو پہنچنے والی خواتین اس کا زیادہ شکارہوتی ہیں ضرورت کے زیادہ اور کم ورزش سے بھی یہ عارضہ ہوجاتا ہے یا پھر ایسی غذائیت کی کمی جو ہڈیوں کے لیے ضروری ہوتی ہے مثلا کیلشیم ‘تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم میں جلن کی ایک بہت ہی اہم وجہ ہے اور وہ ہے غذائیت کی کمی ۔
سیب میں کچھ ایسے اجزاء اور مرکبات پائے جاتے ہیں جو مانع جراثیم ہوتے ہیں اور مذکورہ بالاخرابیوں کو کم کر سکتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق سیب میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاء ہڈیوں کو بو سیدگی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔پلانٹ ہارمونز اور بورون نامی ایک معدنیات ایسٹروجن کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ۔ہڈیوں کی بوسیدگی کی ایک اہم وجہ ایسٹر وجن کی سطح میں کمی بھی ہے دریں اثنا ‘پیکٹن معدے کی تیزابیت میں اضافہ کرتا ہے ‘جس سے جسم تیزی سے کیلشیم کو اپنے اندر جذب کرنے لگتا ہے ۔
استعمال ۔ہڈیوں کی بوسیدگی کا شافی علاج تو یہ ہے کہ نو عمری سے ہی اپنی غذا میں روزانہ ایک سیب کا استعمال ضرور کیا جائے ۔عمر رسیدگی کے دور میں سیب نہ کھا یا جا سکے تو اس کا تازہ رس نکال کر پئیں تو یہ فائدہ مند ہے ۔

Browse More Healthart