Warzish - Article No. 1121

Warzish

ورزش - تحریر نمبر 1121

پیر 7 اگست 2017

پنجوں کو چھونا:
سیدھا کھڑے ہوکر دونوں پاؤں تقریبا ایک فٹ کھول دیں۔ بازو اوپر اٹھائیں اور پھر نیچے جھکے ہوئے ہاتھوں سے پاؤں کے درمیان زمین کو چھوئیں۔ گھٹنوں میں خم نہیں آنا چاہیے۔ پھر اوپر اٹھتے ہوئے پہلی حالت میں آجائیں۔ یہ ورزش تین سے نو مرتبہ کریں۔
گھٹنا اٹھانا:
سیدھی کھڑی ہو جائیں۔
پاؤں ملے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ بائیں گھٹنے کو زیادہ سے زیادہ اوپراور گھٹنے کے قریب سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر جسم کی طرف کھینچیں۔ اس دوران دھڑ سیدھا رہے۔ یہ ٹانگ نیچے رکھنے کے بعد دائیں گھٹنے کو اوپر اٹھائیں اور جسم کی طرف کھینچیں۔ اسی طرح باری باری اٹھاتی رہیں۔ بائیں کے بعد جب دائیں گھٹنے کو اٹھائیں تو ایک ورزش شمار کریں ۔

(جاری ہے)

اس طرح یہ ورزش چارسے چھ بار کریں۔
دائیں بائیں جھکنا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ اب دھڑ کو ٹانگ کے ساتھ ساتھ پھیلاتے ہوئے نیچے لے جانے کی کوشش کریں۔ پھر واپس پہلی حالت میں آجائیں اور دائیں طرف۔ جھکائیں۔ اس طرح ایک مرتبہ دائیں اور ایک مرتبہ بائیں جھکائیں۔ یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔

بازو گھمانا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ پہلے بایاں بازو سامنے کی طرف اٹھائے ہوئے گھمائیں۔پھر پیچھے سے آگے کی طرف ۔ پھر اسی طرح دائیں بازو سے کریں۔ یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔
دوڑنا کودنا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ بازو پہلو کے ساتھ رکھیں۔
اپنی جگہ کھڑی کھڑی دوڑئیے۔ دوڑتے وقت گھٹنا سامنے کے طرف اٹھائیں۔ بازو کو بھی حرکت دیں۔ جب بھی بایاں پاؤں زمین کو چھوئے ایک قدم شمار کریں۔ ہر پچاس قدموں کے بعد گیند کود کریں۔اس طرح تین منٹ میں بیس سے چالیس مرتبہ یہ ورزش کریں۔ گیند کود کرنے کے لئے سیدھی کھڑی ہوجائیں، دونوں پاؤں پر اچھل کر پنجوں کے بل گریں۔ اس طرح بار بار اچھالیں۔

Browse More Healthart