Zehni Mareezon Kay Nigran Kia Kehtay Hain - Article No. 742

Zehni Mareezon Kay Nigran Kia Kehtay Hain

ذہنی مریضوں کے نگران کیا کہتے ہیں - تحریر نمبر 742

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پچھلے 25برس سے تعینات ایک نگران نے بتایا کہ یہاں زیر علاج مریضوں کی دنیا ہی الگ ہے۔۔۔

جمعرات 16 جولائی 2015

شہریاراشرف:
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پچھلے 25برس سے تعینات ایک نگران نے بتایا کہ یہاں زیر علاج مریضوں کی دنیا ہی الگ ہے ۔ یہ کبھی تو بہت عقلمندی والی باتیں کرتے ہیں اور کبھی ایسی باتیں کرنے لگتے ہیں جن کا کوئی سرپیر ہی نہیں ہوتا ۔ ہسپتال کی بالائی منزل پر قید مریضوں کے بارے میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں اس نے بتایا کہ ان لوگوں میں طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک دن میں ایک مریض کوکھاناڈال کر دے رہا تھا اس نے کھانے والا برتن میرے سر پر دے مارا جس سے میرا سر پھٹ گیا ۔ اس وجہ سے جارحانہ طبیعت کے ذہنی مریضوں کو ہر وقت نشہ آور ادویات دی جاتی ہیں تاکہ یہ نشہ میں ہی رہیں اور نگران کو نقصان نہ پہنچا سکیں ۔ جبکہ کم بیمار ذہنی مریض ہسپتال میں گھومتے پھرتے ہیں اور اپنے زیادہ کام خود ہی کرتے ہیں ۔ یہاں کئی حجام ملازم بھی ہیں جو مردوں کی شیو اور ان کی حجامت بناتے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ عید کے موقع پر زیادہ تر مریض ڈاکٹر اور ہسپتال کے عملے کے ساتھ عید کی نماز بھی پڑھتے ہیں ۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کی خدمت سچے دل سے کرتے ہیں بے شک انہیں اس بات کی سمجھ نہیں ہے۔

Browse More Depression