عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو کو عالمگیر و باقرار دیدیا

جمعہ 12 جون 2009 12:34

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2009ء) عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو کو عالمگیر وبا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائرس ایک سے دو سال تک باقی رہے گی۔

(جاری ہے)

جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین نے کہا کہ ماہرین کے پینل نے H1N1وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے آٹھ ممالک میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدسوائن فلو کو عالمگیر وبا قرار دینے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کی روشنی میں عالمی ادارہ صحت نے الرٹ لیول کو6 تک بڑھا دیا ہے۔یہ وائرس سب سے پہلے اپریل کے مہینے میں امریکا اور میکسیکو میں ظاہر ہوا اور دو ماہ سے کم عرصے میں دنیا کے 74 ممالک میں پھیل گیا۔مہلک وائرس سے اب تک تقریباً 29 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 144 ہلاک ہوچکے ہیں-