وزیراعظم کی ہدایت پر ہیپاٹائٹس کے پروگرام کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے‘وفاقی وزیر صحت

جمعہ 12 جون 2009 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2009ء) وفاقی وزیر صحت میراعجازحسین جکھرانی نے کہا ہے کہ 2005ء سے ملک میں ہیپاٹائٹس کے پروگرام کا آغاز ہوا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر اس سال اس کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کوبھی ہیپاٹائٹس کے متعلق ویکسین دی جارہی ہے اس مرض کے متعلق جب تک آگاہی نہیں ہوگی اس لیے کنٹرول مشکل ہوجائیگا اس مرض کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے اس کا آغاز اسلام آباد کیاجائیگا اور بعد ازاں اس کو صوبوں میں بھی نافذ کیاجائیگا ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ابھی تک نہیں بنی اس پر ڈاکٹرز کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد یہ ویکسین تیار کرلیں گے متاثرین کی تعداد اڑھائی سے تین لاکھ ہے ان کاسروے کررہے ہیں تاکہ ان کا مناسب علاج کیاجاسکے وہاں کے مقامی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :