صحت کے شعبہ میں 11 نئے منصوبوں کیلئے آئندہ بجٹ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے مختص کئے گئے

ہفتہ 13 جون 2009 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2009ء) آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت صحت کے شعبہ میں 11 نئے منصوبوں کیلئے آئندہ بجٹ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 7 ارب 79 کروڑ 77 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں نشتر ہسپتال میں کینسر کے علاج معالجے سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے 20 کروڑ، خضدار اور لورا لائی میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے 2 کروڑ جبکہ کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کمپلیکس کے قیام کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :