جاپانی ریسلر کُشتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پیر 15 جون 2009 15:13

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون ۔2009ء) جاپانی ریسلر کُشتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔46 سالہ جاپانی پہلوان مستوہارو مساوا ہیروشیما میں اپنے مدمقابل سے کُشتی لڑ رہا تھا کہ اس پر دل کا دورہ پڑا اسے طبی امداد کیلئے فوراً ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

جاپانی کھیلوں کے ناقدین نے مستوہارو مساوا کی موت کو جاپانی کُشتی کیلئے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ مستوہارا نے 1981 سے اپنے کیریئر کا آعاز کیا اسے شیر والا ماسک استعمال کرنے کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔

متعلقہ عنوان :