سبز چائے کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ طبی ماہرین

منگل 16 جون 2009 18:39

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے کے دو کپ روزانہ پینے سے بیماریوں کے اچانک حملے سے انسان محفوظ ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر دماغ کی شریان پھٹنے اور دل کے دورے کے احکامات کم ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ا سکول آف پبلک ہیلتھ ایٹ سٹرین یونیورسٹی ولیسٹرن آسٹریلیا میں ہونے والی اس تحقیق کے پروفیسر کولین بینیس کے مطابق جو لوگ دن میں ایک مرتبہ سبز چائے کا ایک کپ پیتے ہیں وہ عارضہ قلب سے کافی حد تک محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے طبی ماہرین نے مطابق دیگر مشروبات سے سبز چائے کا استعمال کہیں بہتر ہے۔