محنت کش طبقہ کی بہبودحکومت کی اولین ترجیح ہے، خورشید شاہ

منگل 16 جون 2009 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت خورشید شاہ نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کی فلاح و بہبود اور خوشحالی پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قائم کیا گیا ورکرز ویلفیئر فنڈ لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ منگل کو ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سندھ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے اداروں کی نگرانی میں چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعلیم کو یقینی بنائیں۔ اجلاس نے کراچی اور سکھر میں نرسنگ کالجوں اور سکھر ‘ کوٹری‘ نوابشاہ اور لاڑکانہ میں برن اور ٹراما سنٹر کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں قادر پور گیس فیلڈ‘ نوابشاہ‘ بدین‘ ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں بالترتیب 500 ‘ 556‘ 512 ‘ 265 اور 1026 رہائشی فلیٹوں کی تعمیر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ‘ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے صوبائی سیکرٹری اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :