ڈینگی وائرس سرحد پہنچ گیا‘ 7 سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 13:08

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006 ) کراچی‘ اندرون سندھ اور راولپنڈی میں ہلاکتوں کے بعد ڈینگی وائرس سرحد پہنچ گیا جس کے نتیجے میں سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت نے سرحد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد اور فاٹا میں عالمی ادارہ صحت کے آپریشن میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے سوات کی تحصیل کبل کے گاؤں میرا کے رہائشی سات سالہ محمد جمیل میں ڈینگی ہیمرجک فیور کی تشخیص کی تھی۔

جمعرات کو انتقال کرنے والے جمیل کو پندرہ اکتوبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کو شدید بخار تھا ڈاکٹر محمد سعید نے مزید بتایا کہ ہیمرجک فیور کے ایک مریض کو خیبر تحصیل ہسپتال جبکہ ایک اور مریض مختار احمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختار کو کراچی کے علاقے لانڈھی سے لایا گیا ہے اور لانڈھی میں اس کے دیگر بھائی بھی ہیمرجیک فیور میں مبتلا ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہ یں وزارت صحت کے مطابق دو اکتوبر سے اب تک سندھ میں ڈینگی فیور سے ایک ہزار پانچ سو 76 کیسز منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں اکیس اور راولپنڈی میں 39 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ہے وزارت صحت کے مطابق سندھ میں ڈینگی فیور سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27ہوچکی ہے۔ز

متعلقہ عنوان :