لاہور میں ڈینگی بخار سے 2افراد جاں بحق‘4 متاثر

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 14:41

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) میں ڈینگی بخار سے دو افراد جاں بحق جبکہ مزید چار متاثر ہوئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی اور معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے شیخ زائد ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ دو افراد کی ہلاکت کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ مزید چار افراد کے متاثر ہونے کی نشاندہی ہوگئی ہے مرنیوالوں میں سید مٹھا بازار کے معین الدین اور اندرون شہر کے عبدالقدیر شامل ہیں جبکہ مزید چار افراد بھی اس وائرس میں مبتلا ہیں اور انہیں ہسپتال انتظامیہ نے ایک مخصوص وارڈ میں رکھا ہوا ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ کی ایک میٹنگ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر صبور ملک کی سربراہی میں ہوئی جس میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :