ڈاکٹر قدیر کی حالت تشویشناک۔۔۔ اپریشن کے بعد صحت کافی بگڑ چکی ہے، گھر پر غیر مناسب علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، خاندانی ذرائع ۔۔۔ حالت تسلی بخش ہے، شوکت سلطان

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 14:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اور انکی بگڑتی ہوئی صحت نے انکے خاندان کے افراد کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر قدیر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قدیر خان کو اپریشن کے بعد مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے انکی حالت کافی بگڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شوکت سلطان اس خبر کی تردید کرتے ہیں۔ شوکت سلطان کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کی حالت بہتر ہے اور انہیں تمام ضروری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اُردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹروں کا پینل ڈاکٹر قدیر خان کا علاج کررہا ہے، اور ان کی صحتیابی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کی حالت قدرے بہتر ہے، اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی میں‌مبتلاہونے کی ضرورت نہیں

متعلقہ عنوان :