ڈینگی بخار نے مردان کا رخ کر لیا ‘ علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے‘ محکمہ صحت

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 17:19

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006 ) ڈینگی بخار نے ملک کے بعض دیگر شہروں کے بعد مردان کا رخ کر لیا ہے۔ اور متعدد افراد کے بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت مردان نے ڈینگی بخار کی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ بخار مچھروں کی ایک خاص قسم کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔

اس کے شروع کے سات دنوں میں مریض کو اونچے درجے کا بخار رہتا ہے ۔ سخت سر درد اور جوڑوں کے درد سے اسے متلی اور قے کی شکایت رہتی ہے۔ ان علامات کے بعد جسم کے مختلف حصوں خصوصاً ناک اور مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوتا ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مریض کو فوراًہسپتال پہنچایا جائے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :