پشاور،ٹیچنگ ہسپتال میں داخل فیروز خان کے جسم میں بھی ڈینگی وائرس ہونے کی تصدیق ہو گئی

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2006ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ریڈ زون میں داخل سفید ڈھیری پشاور کے جوانسال رہائشی فیروز خان کے جسم میں بھی ڈینگی وائرس ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انھیں ہسپتال میں روک لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کے ٹی ایچ کے آر ایم اوڈاکٹرفرمان نے بتایا کہ فیروز خان کے خو ن کے نمونے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ سے تجزئے کے بعد واپس آ گئے ہیں جن کے مطابق مریض ڈینگی وائرس سے متاثر ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ مریض کو ہفتے کے روز ہسپتال سے خارج کیا جانا تھا تاہم ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے کے باعث اسے حفاظتی طور پر فی الحال ہسپتال میں رکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیروز خان کو جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا جائیگاتاہم ان کے خاندان والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے کمرے میں مچھر دانی ضرور لگائیں اور انھیں ہر صورت مچھروں سے محفوظ رکھیں تاکہ مرض پھیل نہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :