ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی تمام مسائل کا حل مضمر ہے،مولانا عبد العزیز، فوجی آپریشن کے بجائے علماء کرام کے ذریعے مذاکرات کئے جائیں،خطبہ جمعہ میں خطاب

جمعہ 26 جون 2009 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2009ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔ فوجی آپریشن کے بجائے علماء کرام کے ذریعے مذاکرات کئے جائیں۔ سانحہ لال مسجد میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خطبہ جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں عزیز ہے اگر شروع دن سے ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ کر دیا جاتا تو آج یہ حالات پیش نہ ہوتے حکمرانوں کو غیروں کی طرف دیکھنے کی روش ترک کردینی چاہئے۔

(جاری ہے)

اس وقت جتنے بھی چیلنجز درپیش ہیں ان کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کے نتیجہ میں مسائل مزید بڑھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ علما ء کرام کے ذریعے مذاکرات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ سانحہ لال مسجد ملکی تاریخ کا انتہائی سیاہ باب اور افسردہ واقعہ ہے سینکڑوں بے گناہ بچوں اور بچیوں کو فاسفورس بموں کے ذریعے سے مارا گیا۔ بچیوں کے چہرے تک جلائے گئے۔ سانحہ لال مسجد میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔علامہ غازی عبدالرشید کا مشن جاری رہے گا۔ اسلامی نظام کا مطالبہ پوری قوم کا ہے لہٰذا حکمران یہ مطالبہ جلد از جلد پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :