شنگھائی: تیرہ منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی، ایک مزدور ہلاک

ہفتہ 27 جون 2009 14:07

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2009ء) چین میں تیرہ منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا ۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صبح چھ بجے پیش آیا۔

(جاری ہے)

سرکاری چینل پر نشر کئے گئے سی سی ٹی وی کے فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں تھی حادثے میں ایک مزدور کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :