پنجاب: شوگر ملز نے کسانوں کے 46 کروڑ روپے روک لئے

اتوار 28 جون 2009 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون ۔2009ء) پنجاب کے شوگر ملرز کی جانب سے کاشت کاروں کو چھیالیس کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایگری فورم پاکستان پنجاب سرکل کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ دسمبر سے فروری کے دوران کاشت کاروں نے شوگر ملز کو چھیالیس کروڑ روپے مالیت کا گنا فروخت کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے واجبات پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ادا نہیں کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چھوٹے کاشت کار کپاس، گنے اور مختلف سبزیوں کی کاشت نہیں پارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز سستا گنا خریدنے کے بعد ان دنوں پیداواری لاگت سے زائد قیمت پر چینی فروخت کررہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب سرکل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کو ملز کی جانب سے عدم ادائیگی پر ان کے خلاف کاروائی کی اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :