سوائن فلو وائرس ، امریکہ میں اب تک 127افراد ہلاک ہوئے ، دس لاکھ سے زائد افراد متاثر

پیر 29 جون 2009 16:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون ۔2009ء) امریکی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں تقریباً دس لاکھ امریکی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کیس ہلکی نوعیت کے ہیں لیکن اس فلو سے اب تک 127 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت اپنے اعدادوشمار لیبارٹری کی شہادتوں کے بجائے سروے کی بنیاد پر جاری کرتا ہے لیکن جتنی بڑی تعداد میں لوگ اس فلو کا شکار ہوئے تھے اسے دیکھ کر اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اندازے سے کہیں کم ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی اہلکار ڈاکٹر عینی شیوچٹ کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک دس لاکھ افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جو زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں تھے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فلو زیادہ خطرناک شکل میں بھی واپس آسکتا ہے۔یہ فلو ایسے لوگوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے جن کی عمر پچاس کے آس پاس یا اس سے زیادہ ہو یا پھر جنہیں دمہ یا پھر ذیابیطس کا مرض ہو۔امریکہ میں اس فلو سے جن لوگوں کی موت ہوئی ان کی عمر اوسطاً 37 سال تھی۔بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارہ اور عالمی تنظیمِ صحت یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ اس فلو کا وائرس مختلف ممالک میں کس طرح پھیل رہا ہے اور کیا یہ سردیوں کے موسم میں زیادہ مہلک شکل میں واپس آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :