ڈینگی وائرس مردان پہنچ گیا‘ 14 سالہ لڑکی ہسپتال منتقل

اتوار 29 اکتوبر 2006 13:47

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29اکتوبر2006 ) ملک کے دیگر علاقوں کے بعد ڈینگی وائرس مردان پہنچ گیا جہاں پر وائرس سے متاثرہ چودہ سالہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مردان کے شعبہ حادثات کے ڈاکٹر ہدایت الرحمن نے چودہ سالہ سائرہ کی ڈنگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ چودہ سالہ سائرہ کے منہ اور ناک سے مسلسل خون بہہ رہا تھا جبکہ جسم پر سرخ دانے نمودار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :