ڈنگی وائرس کے شبے میں دو ڈاکٹروں سمیت مزید ستایئس افرادکو پنڈی کے اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔۔۔ضلعی ناظم شہر میں اسپرے کرنے کی ہدایت کردی

اتوار 29 اکتوبر 2006 14:14

(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29اکتوبر2006 )راولپنڈی میں ڈنگی وائرس کے شبے میں ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹرز اسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت مزید ستائیس افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال کے دو ڈاکٹروں ،ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر شبیر کو ڈنگی وائرس کے شبے میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کر کے دونوں ڈاکٹروں کے خون کے نمونے مزید ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجوا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب راولپنڈی جنرل اسپتال میں اکیس مریضوں کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا اس علاوہ ریلوے اسپتال اور کینٹوئمنٹ بورڈ اسپتال میں بھی دو ،دو نئے مریضوں کو ڈنگی وائرس کے شبے میں داخل کیا گیا ہے۔ڈنگی وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈسٹرکٹ ناظم راولپنڈی راجہ جاوید اخلاق اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے متعلقہ عملے اور ملازمین کو بھاری میشنری کے ذریعے اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے