وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات

منگل 7 جولائی 2009 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی ۔2009ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر صحت اعجاز حسین جاکھرانی سے ملاقات کی جس کے دوران بلوچستان کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے خصوصاً انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے وزیر اعلی بلوچستان کو یقین دلایا کہ بلوچستان کی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزارت صحت مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :