بولیویا: سوائن فلو وائرس کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لئے بند

جمعہ 10 جولائی 2009 15:46

بولیویا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی ۔2009ء) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا نے سوائن فلو وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بولیویا کے وزیر تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول اب بیس جولائی سے کھلیں گے ۔ حکومت نے خطرناک وائرس سے نمٹنے کے لئے انتطامات مزید سخت کرتے ہوئے ملک میں ہونے والےمیوزیکل کنسرٹس بھی منسوخ کردیئے ہیں ۔ بولیویا میں سوائن فلو وائرس سے متاثر ہونے والے ا فراد کی تعداد پانچ سو سینتالیس ہوگئی ہے ۔