بھارت ‘ ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 139 ہو گئی

پیر 30 اکتوبر 2006 12:04

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) بھارت میں ڈینگی وائرس سے 5 مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 139ہو گئی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پورے بھارت میں 8352 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 172 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دہلی اس وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 79 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3مزید ہلاکتوں کے بعد دہلی میں مرنے والوں کی تعداد 54ہو گئی ہے اور 2537 افراد ہسپتال میں داخل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :