مائیکل جیکسن کے زیراستعمال ادویات کاجائزہ لیاجارہا ہے،پولیس

جمعہ 10 جولائی 2009 17:46

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی ۔2009ء) لاس اینجلس کی پولیس کے سربراہ ولیم بریٹن نے کہا ہے کہ تحقیقاتی اہلکار مائیکل جیکسن کی ہلاکت کے سلسلہ میں میڈیکل ہسٹری اور انہیں استعمال کروائی گئی ادویات کے نسخہ جات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولیم بریٹن نے کہا کہ پولیس کو پوپ سٹار مائیکل جیکسن کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے حکام کی مائیکل جیکسن کی ہلاکت بارے رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ہی پولیس پوپ سٹار کی ہلاکت کی وجوہات جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے خفیہ اہلکار پہلے ہی تمام شواہد اکھٹے کر چکے ہیں تاہم مائیکل جیکسن کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین صرف متعلقہ تحقیقاتی حکام ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :