بڑھاپے میں روزانہ سیر کی عادت نہایت اہم ہے، طبی ماہرین

جمعہ 10 جولائی 2009 17:50

ورجینا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی ۔2009ء) جدید طبی تحقیق کے مطابق روزانہ پیدل چلنے کی عادت بڑھاپے میں بھی صحت کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ایک ہفتے میں روزانہ ایک گھنٹے کی سیر اس مقصد کیلئے کافی ہوتی ہے۔ یونیورسٹی ورجینا سکول آف میڈیسن امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق میں 2 ہزار 257 ایسے افراد جن کی عمریں 71 سے 93 سال کے درمیان تھیں کو شامل کیاگیا۔

(جاری ہے)

ان افراد کی روزانہ کی جسمانی حرکات وسکنات کو 8 سال تک نوٹ کرنے کے بعد یہ دیکھا گیا کہ جو بزرگ لوگ روزانہ جسمانی سرگرمیوں اور چلنے پھرنے کی عادت چھوڑ چکے تھے ان میں نیند کی خرابی، اعضاء ریسئہ کی کمزوریاں اور دیگر امراض کی شرح 80 فیصد تک تھی جبکہ سیر کرنے والے بزرگوں میں یہی شرح 20 سے 25 فیصد تک تھی۔ اس نوعیت کی ایک دوسری تحقیق میں 18 ہزار خواتین جن کی عمریں 70 سے 81 سال تھیں کو شامل کر کے نتائج اکٹھے گئے۔ یہ تحقیق ہاورڈ یونیورسٹی کے ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تھی۔ اس تحقیق میں بھی نتائج ملتے جلتے تھے۔