ڈینگی وائرس ہری پور پہنچ گیا ‘ 3 افراد متاثر

پیر 30 اکتوبر 2006 12:16

ہری پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) کراچی اور اندرون سندھ کے علاقوں اور سرحد کے بعد ڈینگی وائرس ہری پور پہنچ گیا ہے ‘ جہاں وائرس سے تین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور کے ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر مظہر کے مطابق ہری پور میں ایک شخص ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی کل تعداد تین ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے بیماری سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کی پہلے ہی ہدایت کی گئی ہے اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں اس سے بچاؤ کی موثر تدابیر اختیار کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :