پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک کے زیر زمین آبی ذخائر انسانی استعمال کے لئے مضر ہیں۔عالمی ادارہ صحت

پیر 30 اکتوبر 2006 12:36

نیو یارک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک کے زیر زمین آبی ذخائر انسانی استعمال کیلئے مہلک ہیں جس کے باعث 6 کروڑ افراد زہریلی پانی پینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پاکستان ‘ بھارت ‘ چین ‘ بنگلہ دیش ‘ ویتنام ‘ نیپال ‘ کمبوڈیا اور میانمر میں پیچس سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی شرح اموات بھی پریشان کن ہیں ۔

عالمی ادارے نے دنیا بھر میں فی لیٹر پانی میں دس مائیکرو گرام سنکھیا ملا پانی معیاری قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق چین ‘ بنگلہ دیش ‘ بھارت ‘ نیپال اور پاکستان میں ہر ایک ہزار مریضوں میں سے 242 مریض سنکھیا ملے پانی سے پیدا ہونے والی بیماری میں مبتلا پائے جاتے ہیں ۔ ق

متعلقہ عنوان :