بالی ووڈ، سپر سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن

اتوار 12 جولائی 2009 17:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی ۔2009ء) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن جو کہ معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے تھے ،ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم انہوں نے اپنی صحت کی بہتری کی وجہ مداحوں کی دعاوٴں کو قرارد یا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ان کے معدے کی تکلیف اب ٹھیک ہے اور یہ سب ان کے مدا حوں کی دعاوٴں کانتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے تمام ٹیسٹ مثبت ہیں مگر ڈا کٹر ز نے انہیں کچھ دن آرام کرنے کی تجویز دی ہے ۔ امیتابھ نے کہا کہ ان کے فز یکل ٹیسٹ میں کچھ علامات ہیں جن کو کلیئر کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے تاحال ڈاکٹرز نے ان کو اپنے روزمرہ معمولات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے ،اسلئے وہ گھر پر آرام کررہے ہیں ۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں مزید کہا ہے کہ جیا،ابھیشک اور ایشو ریہ انکے ساتھ ہیں اور وہ جلد صحت یا ب ہو تے ہی دوبارہ اپنی سر گر میاں شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :