شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال سرطان کے عارضے میں مبتلا

پیر 13 جولائی 2009 13:21

سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی ۔2009ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال سرطان کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ 67 سالہ کم جونگ ال 5 سال سے زائد زندہ نہیں رہ سکیں گے کیونکہ انکا سرطان اب لا علاج ہے۔ انہیں لبلبے کا سرطان ہے اور اس کی تشخیص ڈاکٹروں نے چند ماہ قبل کی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین ذرائع ابلاغ نے اس رپورٹ کا ماخذ امریکی، ملکی اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کو بنایا ہے۔

یہ رپورٹ جاپانی اخبار کی اس رپورٹ کے 3 دن بعد شائع ہوئی جس میں کم جونگ ال کو لبلبہ کا مریض بتایا گیا تھا تاہم جاپانی اخبار نے اسے سرطان نہیں لکھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت برائے اتحاد کوریانے ان رپورٹس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ کم جونگ ال اپنے 26 سالہ صاحبزادے کم جونگ ان کو اپنا جانشین نامزد کر چکے ہیں۔