دمہ کے مریض بچوں کو ٹیلی ویژن پروگرام نہیں دیکھنے چائیں

جمعہ 17 جولائی 2009 16:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی ۔2009ء) طبی ماہرین نے بچوں میں دمہ کے مرض کو ختم کرنے کیلئے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مریض بچوں کو ٹیلی ویژن سے ہر ممکن دور رکھنے کی کوشش کریں۔ ٹیلی ویژن دیکھنے کے عادی مریض بچوں کو ٹی وی دیکھنے سے زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گلدسکو میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر 300 ملین سے زائد مریض بچوں میں سانس کی تنگی ، کھانسی ، بخار، سینے میں درد اور دیگر علامات پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بچے جب 2 گھنٹے سے 4 گھنٹے تک مسلسل ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھتے ہیں تو ان کے اعصاب تھک کر جسمانی سطح پر ایک خاص طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جس سے دمہ کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے ٹیلی ویژن سکرین سے نکلنے والی روشنی اور شعاعوں اور دمے کی شدت کے درمیان تعلق پربھی تحقیق پر زور دیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹیلی ویژن کے مقناطیسی دائرے کی وجہ سے بچوں میں سانس کی تبدیلی واقع ہوئی ہو جس پر ابھی تک توجہ نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :