افغان مہاجرین پولیو کی وجہ بن رہے ہیں، ذوالفقار کھوسہ

ہفتہ 18 جولائی 2009 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین پنجاب میں پولیو وائرس کی وجہ بن رہے ہیں تاہم گذشتہ ایک سال کے دوران پولیو کے صرف آٹھ مریض سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف ہسپتال لاہور میں پولیو کے خلاف مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم بیس سے بائیس جولائی تک جاری رہے گی۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈ ی سی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :