سرحد اسمبلی میں باجوڑ کے شہداء، غلام اسحاق خان، سابق گورنر سرحد کے ایم اظہر کیلئے فاتحہ خوانی و ڈاکٹرقدیر کی صحت یابی کیلئے دعا

پیر 30 اکتوبر 2006 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2006ء) سرحد اسمبلی میں سانحہ باجوڑ کے شہداء ، سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان ، سابق گورنر سرحد جنرل ریٹائرڈ کے ایم اظہر کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ نامور ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

سانحہ باجوڑ پر اراکین کے نکتہ ہائے اعتراض پر اظہار خیال کے بعد سپیکر کی ہدایت پر صوبائی وزیر آبپاشی حافظ اختر علی نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کرائی اور دعائے مغفرت کی جبکہ ایم ایم اے کی خاتون رکن شگفتہ ناز کی تجویز پر صوبائی وریر زکوٰة حافظ حشمت خان نے ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :