صوبائی حکومتیں شوگر ملوں سے کسانوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، منظور وٹو

منگل 21 جولائی 2009 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میاں منظور وٹو کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں رمضان کے دوران چینی کی قیمتوں میں استحکام اور سال دو ہزار نو دس میں چینی کی ممکنہ قلت سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ سکروز کی بنیاد پر چینی کی قیمت کےء تعین کیلئے کین کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جبکہ شوگر سیس فنڈ کو سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کرنے کی بجائے کانٹوں کی تعمیر اور یونین کونسل کی سطح پر سکروز ٹیسٹنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ اجلاس مین یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیوٹ اپنی گنے کی اقسام کے حوالے سے رپورٹ آئندہ اجلاس مین پیش کرے گا اور صوبائی حکومتوں کو درخواست کی گئی کہ کسانوں کو شوگر ملز سے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کریں۔جبکہ شوگر پرچیز ریسپٹ کو چیک جیسی حیثیت حاصل ہو گی اور پالیسی میں تبدیلی کیلئے جلد سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :