برطانیہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعدد ایک لاکھ ہو گئی

جمعہ 24 جولائی 2009 13:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) برطانیہ میں سوائن فلو وائرس سے متاثرافراد کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے مزید احتیاطی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف ایک ہفتے میں پچپن ہزار سے بڑہ کر ایک لاکھ ہوگئی ہے۔ جبکہ ابتک اکتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت نے سوائن فلو وائرس کے سدباب کےلئے کال سینٹر اور ویب سائٹ لانچ کی ہے ۔ کال سینٹر اور ویب سائٹ پر عوام بڑی تعداد میں سوائن فلو وائرس کے بارے میں معلوما ت حاصل کررہے ہیں ۔ کال سینٹر کا عملہ پندرہ سو افراد پر مشتمل ہے اور یہ ایک دن میں دولاکھ سے زائد کالز وصول کرسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :