ڈاکٹرعافیہ کی دماغی حالت درست ہے ، امریکی جج

بدھ 29 جولائی 2009 22:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2009ء) امریکی جج نے کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی دماغی حالت درست ہے ، اس لئے مقدمہ جاری رکھا جاسکتا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت انیس اکتوبرتک موخر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک کی عدالت میں جج رچرڈ برمن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی اپنے وکیل سے مشاورت کرسکتی ہیں ۔عدالت سمجھتی ہے کہ ڈاکٹرعافیہ مقدمے کی سماعت کے دوران دیئے جانے والے دلائل اور ثبوتوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :