جھنگ کے نواح میں بخار کی وباء پھیلنے سے ایک بچی ہلاک درجنوں شکار

بدھ 1 نومبر 2006 13:03

جھنگ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2006 ) جھنگ کے نواحی علاقہ اٹھارہ ہزاری کے دریائی علاقوں میں ڈینگی فیور سے ملتے جلتے بخار کی وباء پھیلنے سے ایک بچی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ درجنوں افراد اس بخار میں مبتلا بتائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے دریائی علاقے کے دیہاتوں میں ڈینگی بخار سے ملتے جلتے بخار کی وباء پھیل گئی ہے ہر گھر میں ایک دو افراد اس مرض میں مبتلا پائے جاتے ہیں جبکہ وچن میں تیز بخار نے عمر حیات کی کم سن لڑکی کی جان لے لی ۔ محکمہ صحت اور ضلعی حکومت نے ضلع بھر میں نہ تو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات کئے ہیں اور نہ ہی کسی علاقہ میں مچھر کے خاتمے کیلئے سپرے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :