کوٹری میں ڈینگو وائرس کے شک میں ایک شخص کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کرادیا گیا

بدھ 1 نومبر 2006 13:47

کوٹری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2006 ) کوٹری میں ڈینگو وائرس کے شک میں ایک شخص کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کرادیا گیا تفصیلات کے مطابق خورشید کالونی کے ایک 12 سالہ لڑکے اسد اللہ کو ڈینگو وائرس ہونے کے شبے میں سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کرایا گیا ہے جہا ں پر اس کے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے واضع رہے کہ کوٹری اور صنعتی علاقے میں مچھروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے شہر کوٹری میں کرائے گئے مچھر مار اسپرے کو عوامی حلقوں نے ناکافی قرار دیتے ہوئے ضلعی حکومت جامشورو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کوٹری شہر میں مسلسل مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور شہر سے گندگی کو صاف کرایا جائے ۔