اوباما کے صحت سے متعلق منصوبے قاتل ہیں، سارہ پالن

ہفتہ 8 اگست 2009 14:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اگست ۔2009ء) الاسکا کی سابق گورنر سارہ پالن نے صدر اوباما کے صحت سے متعلق منصوبوں کو عوام کے لیے قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں سے لوگوں کی جانیں ضائع ہوں گی۔ فیس بک پر انہوں نے صدر اوباما کے ہیلتھ پینل کو ڈیتھ پینل قراردیاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت منصوبوں کو قومیائے جانے کے بعد وعدہ کیاتھا کہ وہ عوام کو صحت کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کی قیمتوں میں کمی کرے گی مگر ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ حصول صحت کے سستے منصوبوں سے محروم رہ جائیں گے اور اس کا سب سے زیادہ اثر،بزرگ شہریوں،معذوروں اور بیمار افراد پر پڑے گا۔