بھارتی وزیر صحت نے سوائن فلو کے بیان پر معافی مانگ لی

پیر 10 اگست 2009 15:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2009ء) بھارتی وزیر صحت نے ملک میں سوائن فلو وائرس پھیلنے کی وجہ ایک لڑکی کوقرار دینے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر صحت غلام نبی آزاد نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط تھی کہ ردا شیخ نامی لڑکی کے اسپتال میں علاج کے دوران سوائن فلو کا وائرس دیگر مریضوں میں منتقل ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت میں سوائن فلو وائرس کے باعث اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :