ملک بھر میں ڈینگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2286 ہوگئی

بدھ 1 نومبر 2006 15:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2006 ) ملک بھر میں ڈینگو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار 286 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 736 مریضوں میں ڈینگو فیور کی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں وائرل ہیمرجیک فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے راوپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگو فیور کے مشتبہ کیسز کی تعداد 146 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں یہ تعداد 84 تک جاپہنچی ہے جڑواں شہروں میں 96 مریضوں میں ڈینگو فیور کی تصدیق ہوئی ہے قومیا دارہ صحت کے مطابق وائرل ہیمر جیک فیور سے ہلاک ہونے والوں کی تعاد اب تک تیس ہے ملک کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگو وائرس سے متاثرہ 2119 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹریز میں بھجوائے دیئے گئے ہیں۔