صبح کے وقت دلیے کا ناشتہ بہترین غذا ہے، طبی ماہرین

بدھ 12 اگست 2009 15:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست ۔2009ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صبح کے وقت دلیہ استعمال کرنے سے وزن میں کمی لانے کاعمل کو85 فیصد کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ دودھ سے تیار ہونے والے دلیے کے استعمال سے نارمل وزن والے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور طویل عرصے تک اپنا وزن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینگز کالج آف لندن میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق دلیہ کا استعمال کرنے کے بعد تلی ہوئی اشیاءاورمٹھائی کھانے سے کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے جو لوگ ناشتہ چھوڑ کر وزن کم کرنے کا طریقہ اختیار کرتے ہیںوہ مضر اثرات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ دلیہ قدرتی غذا ہونے کی وجہ سے پورے دن کےلئے بہترین غذا ثابت ہوتا ہے۔