غصے کی وجہ سے عارضہ قلب لاحق ہو سکتا ہے، طبی ماہرین

بدھ 12 اگست 2009 16:15

کیرولینا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست ۔2009ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غصہ کی حالت دل کے امراض میں اضافہ کرتی ہے۔ غصے کے عالم میں جسمانی دباﺅ میں اضافہ ہوتا ہے اور خون کا دورانیہ تیز ہو جاتا ہے جس سے دل کی شریانیں سکڑ یا پھیل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس عمل کے دوران دل کو پہلے سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے عارضہ قلب کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے میڈیکل یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیرولینا میں ہونے والی اس تحقیق میں2ہزار 234افراد جن کی عمریں 45 سے64 سال کے درمیان تھیں ،کا مطالعہ کیا گیا ان کو عارضہ قلب تھا اور انہوں نے طبی ماہرین کو بتایا کہ وہ ایک عرصہ تک ذہنی اور جسمانی دباﺅ کا شکار رہے تھے اور اس دوران وہ غصے کی حالت سے مسلسل گزرتے رہے۔

طبی ماہرین نے کہا کہ ایسے افراد میں عارضہ قلب کا مرض 68فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔