شوگر ملیں چینی فراہم نہیں کررہیں، قلت کا سامنا ہے ،منظور وٹو

بدھ 12 اگست 2009 21:17

اسلام آباد (اُرددو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2009ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آئندہ ایک دو روز میں رمضان پیکیج کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان پیکیج بہترین ہوگا، مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتیں کم ہوں گی ، انہوں نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا اور قیمتوں کو مارکیٹ سے کم رکھا جائے گا تاکہ غریب آدمی کی ان تک پہنچ ہوسکے اور عام آدمی رمضان میں مسائل کا شکار نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے شوگر ملوں سے دو لاکھ چالیس ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کردی ہیں، تاہم یہ ادائیگیاں پہلے کی گئی تھیں جبکہ اب قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اسی لئے شوگر ملیں چینی فراہم نہیں کررہیں جس کے باعث چینی کی قلت کا سامنا ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ جو شوگر ملیں وعدے کے مطابق چینی کی فراہمی نہیں کریں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :