امریکی سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان سے نجات کیلئے کیمیکل دریافت کرلیا

اتوار 16 اگست 2009 13:39

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست ۔2009ء) امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا ہے جس سے چھاتی کے سرطان کے ان خلیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے جو ٹیومر کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بوسٹن کی ایک تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سالنومیسن مرکب ایک اینٹی بیکٹریل اور اینٹی پراسائٹ دوا ہے جو برائلر مرغیوں کی نشونما کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ مرکب سرطان کے خلیوں کو کیمو تھراپی میں استعمال ہونے والے دوسرے ادویات کی نسبت 100گنا زیادہ بہتر طور پر ختم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال میں اس دریافت سے سرطان کے علاج میں مدد ملے گی اور مزید کہ جسم کے دوسرے خلیوں کو نقصان پہنچانے بغیر سرطان کے سیل سٹیم کو ختم کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :