ڈینگی فیور کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، وفاقی وزیر صحت ،وفاقی وزیر صحت نے جناح ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے اجلاس کی صدارت کی

بدھ 1 نومبر 2006 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2006ء) ڈینگی فیور کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت محمد نصیر کان نے جناح ہسپتال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈینگی فیور کے اجلاس میں سیکریٹری صحت وفاقی وزیر انوار محمود، سیکریٹری محکمہ صحت سندھ پروفیسر نوشاد شیخ ، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اور ووکل پرسن ڈینگی فیور ڈاکٹر عبدالماجد، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ملکی نمائندے خاف بیلی محمد، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افروز نظام اور دیگر جناح اور حکومت سندھ کے افسران بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ڈینگی فیور کی وباء پورے ملک میں خطرناک حد تک پھوٹ پڑی تھی مگر اب یہ وباء وفاقی ، صوبائی اور سٹی گورنمنٹ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے مفت ٹیسٹ بھی شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ فیومیگیشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔ جس کے اب نتائج نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ڈینگی فیور سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وفاقی، صوبائی اور ڈبلیو ایچ او ان مسائل کو مل کر حل کررہے ہیں۔ وفاقی سیکریٹری صحت سید انوار محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 8000 مچھر دانیاں مہیا کی ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت پروفیسر نوشاد نے بتایا کہ اب تک ڈینگی فیور سے 30 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 627 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :