ڈیرہ، دوشوگرملزمیں چینی کی لاکھوں بوریوں کے سٹاک کاانکشاف ،شوگر ملوں پربااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے مقامی انتظامیہ چھاپے مارنے سر گریزاں ہے

پیر 17 اگست 2009 16:27

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست ۔2009ء)ڈی آئی خان کی چشمہ سوگرملزI،IIہرن شوگرملز،المعزشوگرملزمیں چینی کی لاکھوں بوریوں کے سٹاک کاانکشاف ہوا ہے لیکن مقامی انتظامیہ ان شوگر ملوں پربااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے چھاپے مارنے سر گریزاں ہے ذرائع کے مطابق شوگرملوں پر چھاپے نہ مانے کی وجہ دوشرگرملیں چشمہ شوگرملزI،IIہیں جن کے مالکان ہوتی فیملی ہے اور اس وقت صوبہ سرحد کے وزیراعلی کاتعلق بھی اس فیملی سے ہے ڈیرہ میں چینی عام بازار میں 55تا60روپے فی کلو گرام فروخت ہورہی ہے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔