چینی کا بحران، شوگر ملوں پر چھاپے بند کئے جائیں، ملز مالکان

پیر 17 اگست 2009 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست ۔2009ء) شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین جاوید کیانی نے رمضان پیکج کے لیے چینی چالیس روپے فی کلو دینے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت شوگر ملوں پر چھاپے فوری طور پر بند کرے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی نااہلی کے باعث چینی کا بحران پید ہوا کیونکہ ٹی سی پی نے ماضی کی طرح اس بار بھی چینی کا اضافی اسٹاک نہیں رکھا جس کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کے گوداموں میں چھاپے مار کر مل مالکان کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ حکومت اور پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے باعث بازاروں میں 75فیصد چینی ختم ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غیر قانونی اسٹاک ہولڈرزکے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل حکومت سے ان کی ملاقات متوقع ہے جسکے بعد وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔