شوگرملز مالکان کا پنجاب میں چینی 45روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار

ہفتہ 22 اگست 2009 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2009ء) شوگرملز مالکان نے پنجاب میں 45 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی میں 16فیصد کمی کے بعد ہی وہ چینی کی قیمت کم کرسکتے ہیں ورنہ اوپن مارکیٹ میں 55روپے فی کلو ہی چینی کی فروخت جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں شوگر ملز مالکان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب جاوید کیانی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اور وفاقی حکومت چینی کی ایکس مل ریٹ 49سے 50 روپے فی کلومقرر کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں صوبوں کے وزرا سے میٹنگ کے بعد ہی طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :