ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے مظفر آباد میں مچھر مار مہم شروع

جمعرات 2 نومبر 2006 16:27

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 ) مظفر آباد میں مچھر مار مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن زاہد امین کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے مچھر مار مہم شروع کر دی گئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں صفائی کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ادارہ سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میونسپل مجسٹریٹ سید سجاد شاہ، اسٹیٹ آفیسر خواجہ محمد بشارت، چیف انسپکٹر ملک اعجاز، انسپکٹر نعمان مرزا نے خیمہ بستی جمعہ بازار، مٹن مارکیٹ، مرغ مارکیٹ، ایراڈہ ایریا میں اینٹی وائرس سپرے مہم کی نگرانی کی اس دوران انہوں نے شہریوں، تاجروں، دکانداروں، خیمہ بستی کے مکینوں کو ہدایت کی کہ صحت صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گھروں، دکانوں، خیموں کی صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کسی لفافے یا تھیلے میں ڈال کر مقصود مقامات پر رکھیں اور گندگی بکھیرنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :